حمزہ شہباز چین

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے نئے چینی قونصل جنرل کی ملاقات

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز سے چین کے نئے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے ملاقات کی ہے جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں اور نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کے قونصل جنرل نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ حمزہ شہباز نے لاہور میں قونصل جنرل کی ذمہ داری سنبھالنے پر ژاؤ شیرین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلی اور چین کے قونصل جنرل نے مستقبل میں تعاون کو نئی جہت دینے کیلئے تیزی سے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ملک ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاک چین معاشی تعلقات کی نئی جہتوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ سی پیک کے منصوبے پاکستان کی پائیدار ترقی کے سفر میں اہمیت رکھتے ہیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان عوامی سطح پر بھی رابطے مضبوط کریں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے