طلال چوہدری

عمران خان کے خلاف ایکشن لینے کا وقت آگیا ہے۔ طلال چودھری

لاہور (پاک صحافت) طلال چودھری کا کہنا ہے کہ عمران نیازی مسلسل ملک کے خلاف زبان درازی کررہا ہے اب اس کے خلاف سخت ایکشن لینے کا وقت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذہنی بیمار اور فرسٹیٹڈ شخص ہی ایسی باتیں کرسکتا ہے۔ یہ شخص کہتا ہے ملک پر ایٹم بم چلا دو، اسے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ کہتا تھا میں اقتدار میں نہیں آتا تو سول نافرمانی کرو۔

طلال چودھری کا مزید کہنا ہے کہ یہ کہتا ہے آگ لگا دو، پاکستان جام کردو، نہ کسی کی روٹی چلے، نہ روزی چلے، نہ پاکستان چلے، کیونکہ یہ اقتدار میں نہیں ہے، تاہم اب اس کے خلاف کوئی نہ کوئی ایکشن لینے کا وقت آگیا ہے۔ اب بھی کارروائی نہ کی گئی تو بعد میں افسوس کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے