حمزہ شہباز

عمران نیازی نے دوبارہ انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو جیل جانا پڑے گا۔ حمزہ شہباز

بہاولپور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی تم نے انتشار پھیلایا، اگر تم نے دوبارہ انتشار و فساد پھیلانے کی کوشش کی تو تمھیں جیل جانا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے بہاولپور میں یوم تکبیر کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ریڈ زون میں انتشار پھیلا یا تھا، بزدل آدمی ایک دن بھی اسلام آباد میں نہ بیٹھ سکا۔ اسے کہتے ہیں کھودا پہاڑ نکلا چوہا، عمران خان کی کال پر 25 لاکھ لوگ نہیں آئے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ایک صاحب عمران خان کے کان میں کہتا ہے، خان صاحب ذرا اسلامک ٹچ تو دو، یہ ان کا اصل چہرہ ہے، عمران خان تم نے جتنے ٹچ دینے تھے دے دیے، اب تمھاری کہانی میں جیل کا ٹچ باقی رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیک ہونے والی آڈیو نے بھانڈا پھوڑ دیا، تم جنہیں برا بھلا کہتے تھے، ان ہی سے حکومت بچانے کی بھیک مانگ رہے تھے۔ عمران نیازی نے معیشت کا بیڑا غرق کیا، ہم کہیں گے تم خود کشی نہ کرنا ہم تمہیں سیاسی خود کشی پر مجبور کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے