بلاول بھٹو

سکھ زائرین گرونانک کے امن اور رواداری کے پیغام کو فروغ دیں۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سکھ زائرین گرو نانک کے امن اور رواداری کے پیغام کو فروغ دیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے گرونانک دیوجی کے جنم دن پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ننکانہ صاحب میں دنیا بھر سے جمع ہونے والے زائرین گرو نانک کے امن اور رواداری کے پیغام کو فروغ دیں۔ انہوں نے گرونانک دیو جی کے جنم دن کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی۔

بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کو سکھ برادری کے مقدس مقامات کے نگہبان ہونے پر فخر ہے۔ حکومت پاکستان اور عوام سکھ برادری کو ان کی یاترا کے سلسلے میں ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین اپنے تمام شہریوں کو بلاتفریق مساوی حیثیت اور مواقع فراہم کرتا ہے۔ پاکستان میں ہر کسی کو بلاخوف و خطر اپنی مذہبی اور روحانی رسومات ادا کرنے کی اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے