اسنیپ چیٹ

اسنیپ چیٹ کی ٹوٹی ہوئی ‘اسٹریکس’ کو واپس لانے کا طریقہ

کراچی (پاک صحافت) سوشل میڈیا کی مقبول ترین سائٹ فیس بک اور  انسٹاگرام کی طرح اسنیپ چیٹ بھی ایک ایس ایپلی کیشن ہے جسے نوجوان نسل کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے، نواجوان اسنیپ چیٹ کے ذریعے بھی اپنے دوستوں کو پل پل کی خبر سے آگاہ کرتے ہیں۔  تاہم اسنیپ چیٹ میں ایک سلسلے کے قائم رہنے کو اسٹریکس کہا جاتا ہے، اگر آپ کی اسٹریکس کسی وجہ سے ٹوٹ جائے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ اسے واپس بھی لایا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹریکس کسی سلسلے کو جاری رکھنے کو کہا جاتا ہے اور اسنیپ چیٹ پر اسٹریکس نامی منفرد قسم کی سرگرمی صارفین کی توجہ کا مرکز ہے جس کے تحت دو صارفین کو آپس میں 24 گھنٹے کے دوران کسی تصویر یا ویڈیو کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے جس سے اسٹریک برقرار رہتی ہے۔ اسٹریک کے نمبر دوستوں کے نام کے آگے لکھے دکھائی دیتے ہیں۔ تاہم اسنیپ چیٹ کے صارفین لمبی چلنے والی اسٹریک کے ٹوٹ جانے پر اکثر افسردہ ہوجاتے ہیں، آج ہم آپ کو ٹوٹی ہوئی اسٹریک کو واپس اسی نمبر سے شروع کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔

واضح رہے کہ سب سے پہلے گوگل سرچ بار میں جاکر support.snapchat.com لکھیں اور اس ویب سائٹ کو کھول لیں۔ اب آپ کے پاس تصویر میں دکھائی جانیوالی (بائیں ہاتھ کی جانب سے پہلی تصویر) اسکرین نمودار ہوگی، اس میں Contact us کا آپشن منتخب کرلیں۔ اس کے بعد تیسرے آپشن کا انتخاب کریں، اب ایک چھوٹا سا فارم دیا جائے گا جسے فِل کرنا ہوگا،  اسے فِل کرنے کے محض کچھ دیر بعد ہی آپ کی ٹوٹی ہوئی اسٹریکس بغیر کسی نقصان کے دوبارہ سے شروع ہوجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے