رانا ثناءاللہ

قوم اعتماد کرے ہمارا دعوی ہے پاکستان کو اس بحران سے نکال لیں گے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ قوم اعتماد کرے ہمارا دعویٰ ہے پاکستان کو اس بحران سے نکال لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نواز شریف اس وقت سینئر ترین سیاست دان ہیں، پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے ایسے میں ان جیسا لیڈر ہی مسائل کا حل ہے۔ نواز شریف ملک و قوم کو تین مرتبہ لیڈ کر چکے ہیں، پاکستان جب ایٹمی طاقت بنا تو دنیا نے بائیکاٹ کر دیا تھا، نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور دنیا کے بنائے حالات سے بھی لڑے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ 2013ء میں بھی دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے انتہائی مشکل حالات درپیش تھے۔ قوم نے نواز شریف پر اعتماد کیا اور ملک کو 4 سال میں ٹریک پر لے آئے، ایک سازش کے تحت ایک نمونے کو پاکستان پر مسلط کر دیا گیا، اس شخص نے ملک کی تعمیر و ترقی روک دی۔

انہوں نے کہا کہ جو بڑا مسئلہ ہے وہ مہنگائی ہے، پاکستان کہیں نہیں جا رہا، اللہ کے فضل سے تا قیامت قائم رہے گا، پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا اس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی، عام آدمی مہنگائی کے عذاب میں مبتلا ہے۔ لوگ 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب کروائیں، موجودہ ملکی حالات میں ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو مسائل کو حل کرنا جانتی ہو۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے