مریم نواز

جنید صفدر کے نکاح کی تقریب، مریم نواز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب  صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز شریف کے بیٹے جنید صفدر کی نکاح کی تقریب لندن میں منعقد ہوئی،  تاہم مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہونے کی وجہ سے وہ شرکت نہ کرسکیں، جس کی وجہ سے انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن میں ہوئی جس میں مریم نواز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ خیال رہے کہ مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کےتقریب نکاح کی تصاویر ٹوئٹر پر بھی شیئر کیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنے بیٹے کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کردیں۔  مریم نواز نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے اور بہو کے لیے دعا کی کہ ﷲ ہمیشہ خوش اور آباد رکھے۔ ادھر جنید صفدر کے نکاح کے موقع پر جاتی امرا میں مریم نواز کی قیام گاہ کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے