عون چوہدری

بشری بی بی کے خواب کی تعبیر پر عمران خان بڑے بڑے وزیر مقرر کرتے تھے۔ عون چوہدری

راولپنڈی (پاک صحافت) عون چوہدری کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کے خواب کی تعبیر پر عمران خان بڑے بڑے وزیر مقرر کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں کل جرح کی گئی جو آج مکمل ہوگئی، بطور نکاح گواہ میری اسٹیٹمنٹ ہے عدت پوری نہیں ہوئی تھی۔ مفتی سعید نے بھی اقرار کیا کہ ان کے علم میں عدت کا معاملہ نہیں لایا گیا تھا، میرے بیان پر ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، آپ اپنی زندگی کا فیصلہ جھوٹ پر کرتے ہیں، دوسروں کے لیے تقریریں کرتے ہیں۔

عون چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے، ملک کے ساتھ بڑا مذاق کیا گیا، فیصلے خوابوں پر ہوتے تھے، نوجوانوں اور بچوں کو گمراہ کیا گیا، خواب کی تعبیر کے لیے فرخ خان، جمیل گجر پیچھے بیٹھے ہوتے تھے۔ ایک ایسا الزام جو سچ ثابت ہوا ہے، ان کے پاس کوئی جواب نہیں، ایسے لوگ ہمارے بچوں کو گمراہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے میرا بیان ریکارڈ کرلیا اب فیصلہ آنا ہے، آپ ساری زندگی دوسروں کو چور چور کہتے رہے، توشہ خانہ ریفرنس نے بھی آپ کو چور ثابت کردیا، ملک کا وزیراعظم ہوتے ہوئے توشہ خانہ میں چوری کی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے