ناصر حسین شاہ

وزیر اطلاعات سندھ نے تاجروں کو بڑی خوشخبری سنادی

کراچی (پا ک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ و پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے تاجر برادری کو بڑی خوشخبری سنادی،  ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پیر تک تاجروں کے اکثر مسائل حل کر دیئے جائیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے تاجروں کو آٹھ بجے تک کاروبار بند کرنے سے متعلق فیصلہ پیر تک مؤخر کرنے کا کہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کمشنر ہاوس میں تاجروں سے خصوصی ملاقات کی، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیر تک تاجروں کےاکثر مطالبات پورے اور مسئلے حل کریں گے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ کے رویے کی شکایات کی ہیں، تاجروں کی شکایات پر ایس ایچ او سعود آباد کو معطل کیا ہے۔ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ تاجروں کی شکایت پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

قومی اسمبلی نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے