شیری رحمان

عمران خان کے حساس اداروں پر الزامات انتہائی خطرناک ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بار بار حساس اداروں پر الزمات لگا رہے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے۔ اس طرح کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز الزامات سے عمران خان اپنے کارکنان کو اکسا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شیری رحمان نے  ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‏عمران خان بغیر ثبوت کے الزامات لگا رہے ہیں، وہ ایک طرف اداروں پر الزامات اور دوسری طرف ان سے ملاقاتوں کی درخواستیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کے حاضر سروس فوجی اور انٹیلی جنس ایجنسیز حکام پر الزامات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر گزشتہ سال حملہ ہوا جس کی ہم سب نے مذمت کی، ان کی صوبائی حکومت نے اس حملے کے حوالے سے کیا تحقیقات کیں؟

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے