پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے دو گروپوں میں تصادم، تین کارکن زخمی

ٹیکسلا (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا ہے جس میں فائرنگ کے نتیجے میں تین کارکن زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور اور ایم این اے منصور حیات کے کارکنان کا گزشتہ روز جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد گزشتہ رات 2 بجے ایک بار پھر جھگڑا ہوا اور گولیاں چل گئیں، واقعے میں زخمی 2 افراد کو ٹی ایچ کیو ٹیکسلا جبکہ تیسرے کو ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ایم این اے منصور حیات کا کہنا ہے کہ فائرنگ ملک تیمور کے ساتھ موجود سرکاری گارڈ نے بھی کی۔ آخری اطلاعات تک ٹیکسلا پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے تاہم فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے دونوں دھڑے اسلام آباد کے داخلی راستے مارگلہ رضا شاہ چوک پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پی ٹی آئی قیادت ملک دشمن ہے، یہ ملک میں انارکی چاہتے ہیں۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے