عمران خان محض فوج کے اعلیٰ افسر کو بدنام نہیں کر رہے بلکہ وہ پورے ادارے کو بدنام کررہے ہیں، شوکت صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان محض فوج کے اعلیٰ افسر کو بدنام نہیں کر رہے بلکہ وہ پورے ادارے کو بدنام کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ ان کے پاس  سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے خلاف ثبوت تھے، عمران خان بھی ثبوت لائیں۔ سابق جج شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ عمران خان بغیر ثبوت کے الزامات لگا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت عزیز صدیقی نے مزید کہا کہ سرخ دائرہ لگانے کی بات عمران خان نے خود کی تھی، جتنا بھی سنگین الزام ہو ثبوت نہ ہو تو عدالت میں بے معنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے