سردار تنویر الیاس

عمران خان پاکستان کی جڑی کاٹ رہے ہیں، سردار الیاس تنویر

مظفر آباد (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار الیاس تنویر اپنی پی پارٹی کے قائد پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال سے عمران خان اورپی ٹی آئی رہنما اداروں کیخلاف لوگوں کے ذہن میں خدشات پیدا کررہے ہیں، آپ پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر  کے ساق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے جاری بیان میں کہا کہ عوام اور مسلح افواج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، قوم مسلح افواج پر یقین رکھتی ہے اور یہ اعتماد کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ  مسلح افواج ملک و قوم کیلئے قربانیاں دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان  کے بعد سابق وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ  مسلح افواج ملک و قوم کیلئے قربانیاں دیتی ہیں، مسلح افواج ملک و قوم کی سکیورٹی کی ضامن ہیں، قوم کو مسلح افواج پر ناز ہے فخر ہے، آپ بدزنی پیدا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے