شہباز شریف

ضمنی انتخابات کیلئے انتھک کوششوں پر پارٹی رہنماوں اور ورکرز کا مشکور ہوں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کیلئے انتھک کوششوں پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوں اور ورکرز کا مشکور ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے پارٹی کیلئے بہترین انتخابی مہم چلائی، پرامن انتخابات کے انعقاد پر وزیرِاعلی حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ میں ضمنی انتخابات کیلئے انتھک کوششوں پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوں اور ورکرز کا مشکور ہوں۔ یاد رہے کہ صوبہ پنجاب میں 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج آ چکے ہیں جن میں سے 15 نشستوں پر تحریک انصاف نے اکثریت حاصل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی ہے جبکہ چار نشستوں پر ن لیگ کو فتح حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے