عمران خان

بانیٔ پی ٹی آئی کے اثاثوں میں 5 برس میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (پاک صحافت) انیٔ پی ٹی آئی کے اثاثوں میں گزشتہ 5 برس میں ہونے والے اضافے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ بانیٔ پی ٹی آئی کے اثاثوں میں گزشتہ 5 برس میں 27 کروڑ 72 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، 2018ء میں ان کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار روپے تھی۔

تفصیلات کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کے کاغذات میں کہا گیا ہے کہ وہ کسی ایک گاڑی کے مالک نہیں ہیں جبکہ 3 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد نقد رقم ان کے پاس موجود ہے۔ کاغذات میں اسلام آباد کے مختلف بینک اکاؤنٹس میں 6 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ظاہر کی گئی ہے جبکہ 2 لاکھ روپے کی 4 بکریاں بھی ان کی ملکیت بتائی گئی ہیں۔ کاغذات میں توشہ خانے سے خریدی گئی قیمتی اشیاء کی قیمت 1 کروڑ 18 لاکھ 77 ہزار سے زائد ظاہر کی گئی ہے، اہلیہ بشریٰ بی بی کے نام پاکپتن اور دیپالپور میں 698 کنال اراضی ظاہر کی گئی ہے۔ بشریٰ بی بی کے نام بنی گالا میں 3 کنال کا گھر بھی بانیٔ پی ٹی آئی کے کاغذات میں ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے ایف بی آر کو 2021ء میں 14 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کے اثاثے ظاہر کیے تھے، 1 سال کے دوران 2022ء میں ان کے اثاثوں کی مالیت بڑھ کر 32 کروڑ روپے سے زائد ہو گئی۔ ایف بی آر کے سرٹیفکیٹ کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی نے 2023ء میں اثاثوں کی مالیت 31 کروڑ 59 لاکھ روپے ظاہر کی تھی۔ بانیٔ پی ٹی آئی نے کاغذات میں اپنی تعلیمی قابلیت پولیٹیکل سائنس میں بی اے ظاہر کی ہے جبکہ اپنا موجودہ پیشہ فلنتھروپسٹ ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے