بلاول بھٹو

عمران خان کی پوری سیاست ہی بھیک مانگنے پر ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی پوری سیاست ہی بھیک مانگنے پر ہے، عمران خان کو جنیوا کانفرنس میں پاکستان کی مدد پر اعتراض تھا تو انہوں نے تیمور سلیم جھگڑا کو کیوں نہیں روکا؟ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بھیک مانگنے کے علاوہ خارجہ پالیسی کیا تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جاری بیان میں کہا کہ جب قومی مفاد کی بات ہو تو آپ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، عمران خان نے ہمیشہ اپنی انا، ذات اور سیاست کو ہی اہمیت دی ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ یورپ کو ناراض کرنا بہت مشکل کام ہے، خان صاحب نے اپنی انا کی وجہ سے یورپ کو بھی ناراض کیا، یورپ امریکا سے ہمیں امید تھی کہ وہ ہمیں فیٹف سے نکالیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں ہمارے جو پرانے دوست تھے خان صاحب کی وجہ سے وہاں بھی غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، خارجہ پالیسی کو اپنی انا، ضد اور سیاست کا شکار نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے