مسلم لیگ ن

ماضی میں ن لیگ کی مخالفت کرنیوالوں کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ لیگی قیادت

لاہور (پاک صحافت) ن لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ ماضی میں ن لیگ کی مخالفت کرنیوالوں کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں سمیت سیاسی قائدین کو سرخ جھنڈی دکھا دی گئی۔ (ن) لیگی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند پارٹی میں شمولیت کی زحمت نہ کریں، غیر مشروط طور پر کوئی (ن) لیگ میں شامل ہونا چاہتا ہے تو دروازے کھلے ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہر حلقے میں مسلم لیگ (ن) کے اپنے امیدواران کی تعداد ایک سے زیادہ ہے۔ ہر قومی و صوبائی حلقے میں ہمارے رہنماؤں میں ٹکٹ لینے کیلئے مقابلہ ہے۔ ایسے میں دوسری جماعت سے تعلق رکھنے والوں کو کیسے ٹکٹ دی جاسکتی ہے۔

پارٹی قیادت نے واضح طور پر کہا ہے کہ گزشتہ 5 سال مسلم لیگ (ن) کی ڈٹ کر مخالفت کرنیوالوں کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے