اسحاق ڈار

 پاکستان کے ڈیفالٹ کاخطرہ نہیں ہے، وزیر خزانہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں ایسے معاشی چیلنجز پہلےکبھی نہیں آئے تاہم پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ گورنر نے وزیر خزانہ کو حالیہ کامیاب بیرونی دوروں پر مبارکباد دی اور معیشت میں بہتری کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں اقتصادی ٹیم معیشت کی بہتری کی کوششیں کررہی ہے اور آنے والے دنوں میں معیشت میں مزید بہتری آئےگی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں ایسے معاشی چیلنجز پہلےکبھی نہیں آئے تاہم پاکستان کے ڈیفالٹ کاخطرہ نہیں یہ صرف چندناقدین کا خواب ہی رہ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے