کراچی بلدیاتی انتخابات، پولیس کا سیکیورٹی پلان تیار

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولیس نے اپنا سیکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کراچی میں تعینات پولیس اہلکاروں کی تعداد 35 ہزار 360 ہے، 17 ہزار 231 اہلکاروں کو سندھ کے دیگر اضلاع سے بلوایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں 52 ہزار 591 اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن میں 6 سے 8 اہلکار تعینات ہوں گے۔ پولیس حکام نے کہا کہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریزرو فورس کو استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ بھر کے ٹریننگ سینٹرز، سی ٹی ڈی یونٹ، ایس ایس یو اور ضلعی نفری بلوائی گئی۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے کل کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے