مرتضی وہاب

بہتان اور الزام لگانے والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے منتخب کیا، بہتان اور الزام لگانے والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے میئر کراچی کیلئے کاغذات نامزدگی ریجنل الیکشن کمیشن آفس میں جمع کروا دیے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ مجھ پر ثبوت کے بغیر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ حافظ نعیم کی میٹنگ میں لوگ نہیں آئے، ان کا قصور وار کون ہے؟ کوئی ووٹ نہیں دینا چاہ رہا تو ذمہ داری ہم پر ڈالی جا رہی ہے۔ بہتان اور الزام لگانے والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے، نمائندے انہیں منتخب کریں گے جو خدمت کا جذبہ لے کر آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے