احسن اقبال

عمران خان کی نااہلی اور نالائقی کی سزا آج قوم بھگت رہی ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی اور نالائقی کی سزا آج پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہی ہے، اگر پی ٹی آئی حکومت بروقت اقدامات کرتی تو آج بحران نہ ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آج لوڈشیڈنگ پر اجلاس بلایا تھا تاکہ لوگوں کو پتا چلے کہ آج ملک میں لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے۔ نومبر، دسمبر میں ملک میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ تھی، ہم نے اس ہی وقت پریس کانفرنس میں کہا تھا اس سال گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ یا بہران کا سامنا کرنا پڑے گا، آج ہم اسی بہران کا سامنا کر رہے ہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی جو جلوس نکال رہا ہے ان کے لوگ آپ سے ملیں تو ان سے سوال کریں، آپ نے 6،8 ماہ پہلے ایل این جی کے سودے کیوں نہیں کئے؟ عمران خان حکومت وقت پر ایل این جی گیس کے سودے نہیں کر سکی جس کی وجہ سے یہ بہران آیا، دوسری وجہ وہ ملک کا خزانہ خالی کر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے