حمزہ شہباز

سازشی بیانیہ نہیں، اب عوام کی خدمت چلے گی۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اب پاکستان میں کوئی سازشی بیانیہ نہیں بلکہ عوام کی خدمت چلے گی، اب کوئی عوام کو جھوٹے نعروں اور وعدوں سے بے وقوف نہیں بنا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کر دیا ہے۔ طلبا کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم پھر شروع ہو رہی ہے، عام آدمی کی حالت بدلنے کیلئے تمام تر وسائل بروئےکار لارہے ہیں، مشکلات سے نہیں گھبراتے، مسائل پر قابو پا کر دم لیں گے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خدمت کا موقع دیا، وقت ضائع کئے بغیر سرگرم عمل ہیں کیونکہ ہمیں عوام کی مشکلات اور دکھوں کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نہیں تھی پھر بھی 200 ارب کی سبسڈی دے کر آٹا سستا کیا، تحصیل اور ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں مفت ادویات دستیاب ہیں، سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی کو بہتر بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے