نور عالم خان

نور عالم خان کا جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا اعلان

پشاور (پاک صحافت) نور عالم خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) میں باضابطہ طور شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں سابق رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے جمیعت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر عطاءالرحمان کے ساتھ پریس کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ نور عالم خان اور ان کے پورے خاندان کو جے یو آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں، آنے والے انتخابات میں جے یو آئی کو حکومت بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا، آنے والا دور جے یو آئی کا ہے۔

اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی نور عالم کا کہنا تھا کہ جمعیت کے ساتھ پہلے بھی بہتر تعلقات تھے، ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لئے آواز اٹھائی ہے، مولانا فضل الرحمان جو کہتے ہیں وہ سچ ثابت ہوتا ہے۔ دھرنے جے یو آئی نے بھی کیے لیکن ان لوگوں نے 9 مئی جیسے واقعات نہیں کیے، مولانا عطاء الرحمان کو 2008 سے جانتا ہوں، جے یو آئی کی قیادت کا گھر آنے پر مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت کا ہر کوئی قائل ہے، مولانا فضل الرحمان کی قائدانہ صلاحیت سے متاثر ہوکر جمیعت میں شامل ہوا ہوں، جے یو آئی نے کٹھن حالات میں بھی کبھی کوئی گملہ نہیں توڑا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے