پی ایف یو جے

میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے

اسلام آباد (پاک صحافت) جرنلسٹس قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے  پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ صحافی پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ناصر زیدی کا کہنا ہے کہ چارٹر آف میڈیا فریڈم کو تمام سیاسی جماعتیں سپورٹ کریں۔

تفصیلات کے مطابق جرنلسٹس قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر شہزادہ ذوالفقار پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی اور جمہوریت کا وجود آزادی اظہار رائے سے مشروط ہے، ملک میں سوچ اور فکر کی راہیں مسدود کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا، صحافی، سول سوسائٹی ہمیشہ جمہوری قوتوں کو مضبوط کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ دوسری جانب صحافی رہنما افضل بٹ نے کہا کہ میڈیا پر سنسر شپ اور صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے خلاف لانگ مارچ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے