شرجیل میمن

عمران خان کی دشمنی افراد سے نہیں ملک سے ہے، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سیاسی مخالفین کی گرفتاری پر خوش نہیں ہوتی، باقی لوگ نیب کو جواب دیتے رہے ہیں، عمران خان بھی اب جواب دیں۔ گزشتہ روز واٹر بورڈ کی گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، عمران خان کی دشمنی افراد سے نہیں ملک سے ہے، پی ٹی آئی کے لوگ پریس کانفرنس کر کے بتائیں کہ عمران خان نے القادر ٹرسٹ کیوں بنائی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پر جشن نہیں منا رہے، شکر کریں نیب میں اب ریمانڈ 90 دن کا نہیں 14 دن کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عدالتی احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا، میرے وارنٹ گرفتاری نہیں تھے اس کے باوجود 21 ماہ جیل میں رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ کل جو تماشہ لگایا گیا وہ ناقابل قبول ہے، کیا لوگوں کو سڑکوں پر نکالنا مشکل ہے، کوئی بھی سیاسی جماعت لوگوں کو سڑکوں پر نکال سکتی ہے۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو پُرامن مظاہرہ کرنا ہے تو ہم سے اجازت لے ہم احتجاج کے لیے جگہ دیں گے، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو سخت کارروائی ہو گی، عمران خان کوکرپٹ پریکٹسز کی وجہ سے گرفتارکیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری اپنا کاروبار کھولیں، کسی نے قانون ہاتھ میں لیا کارروائی ہو گی، پیپلز بس سروس کی بسوں کو نقصان پہنچایا گیا، پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے شرپسندوں کی تصاویر نکال لی ہیں انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے