بلاول

معاشی لحاظ سے ملک پر آج مختلف انداز سے مشکل وقت ہے مگر عوام پر بھروسہ ہے، وزیر خارجہ

نیو یارک (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معاشی لحاظ سے ملک پر آج مختلف انداز سے مشکل وقت ہے مگر عوام پر بھروسہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ مشکل وقت کا مل کر مقابلہ کریں گے اور اس مسئلے سے بھی نمٹیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے نیو یارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو این جنرل اسمبلی کے صدر کے ساتھ اسلاموفوبیا پر کانفرنس رکھ رہے ہیں، کانفرنس میں اسلام اور اقلیتوں سے متعلق ایشوز پر روشنی ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ دنیا میں خواتین اور اسلام سے متعلق غلط سوچ ہے، حقیقت میں دین اسلام نے سب سے پہلے عورتوں کو حقوق دیے۔ ہم چاہتے ہیں، سیاست، معیشت اور دیگر شعبوں میں خواتین کا کردار ہو، خواتین کو پاور دیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے