ففٹی آئی پرائم

چینی کمپنی نے طاقتور ترین اور سستا فون پاکستان میں متعارف کر دیا

کراچی (پاک صحافت) چینی کمپنی نے  ریئل می نے طاقتور ترین اور سستا فون پاکستان میں متعارف کر دیا۔ کمپنی کی جانب سے پیش کردہ ’ففٹی آئی پرائم‘ کے فرنٹ اور بیک پر ایک ایک کیمرا دیا گیا ہے، جس وجہ سے اس کی قیمت بھی مناسب رکھی گئی ہے۔ فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا سیلفی جب کہ بیک پر صرف 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فون کو دو مختلف ماڈیولز یعنی 2 اور 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 اور 64 جی بی ریم تک میموری بڑھانے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور دونوں ماڈیولز کی رقم میں محض دو ہزار روپے کا فرق رکھا گیا ہے۔ ’ففٹی آئی پرائم‘ کا اسکرین 5۔6 انچ کا دیا گیا ہے اور اس میں اینڈرائڈ 11 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ یونیسوک ٹی 612 کی چپ دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پانچ ہزار ایم اے ایچ بیٹری سے لیس فون کا چارجر 10 واٹ رکھا گیا ہے اور اس میں فنگر پرنٹ سمیت دیگر فیچرز بھی نہیں دیے گئے۔ ’ففٹی آئی پرائم‘ کے 2 جی بی ریم اور 32 جی بی میموری کے ماڈیول کی قیمت پاکستانی 21 ہزار جب کہ 3 جی بی ریم اور 64 جی بی میموری کے ماڈیول کی قیمت پاکستانی 23 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب کو بہتر بنانے کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے