خورشید شاہ

عمران خان کی تاریخ یوٹرن سے بھری پڑی ہے۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تاریخ یوٹرن سے بھری پڑی ہے، یہ ایک جھوٹا اور دھوکہ باز شخص ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی میں بھی آتے ہیں اور مارچ بھی کریں اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ غیرقانونی غیرآئینی طریقہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کسی صوبے کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ وفاق پر حملہ کرے، آئین کو ختم کر دیں پھر جس کے ہاتھ میں لاٹھی ہوگی وہ حکمران ہوگا۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، عمران خان کے کہنے نہ کہنے سے فرق نہیں پڑتا۔ سیاستدان جو وعدہ کرتا ہے وہ پورا کرتا ہے یہ سیاستدان ہوتا تو یوٹرن نہ لیتا۔ انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے زیادتی ہورہی ہے کہ کوشش کی جارہی ہے پاکستان ہر بڑے ادارے آئی ایم ایف ورلڈ بینک میں مقروض رہے، ہمیں آپشن ہی نہیں دیا گیا، وہی چیز جو دوسروں کے لئے حلال تھی ہمارے لئے حرام تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے