اسرائیلی فوج

اسرائیل نے فلسطینیوں سے امن کیلئے تاوان مانگ لیا

تل ابیب (پاک صحافت) اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ اگر غزہ کے باشندے امن برقرار رکھتے ہیں تو وہ مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے ورک پرمٹ میں اضافہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر جنگ بینی گانٹز نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے باشندوں کو مقبوضہ علاقوں میں ملازمت کے لیے 1500 نئے ورک پرمٹ دیے جائیں گے۔ اس اضافے سے مقبوضہ علاقوں میں کام کرنے کی اجازت پانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 17 ہزار ہوجائے گی۔

اسرائیلی وزیر جنگ کا مزید کہنا ہے کہ اس اضافے کی شرط یہودیوں کے نئے سال کے ساتھ ہی امن و سلامتی کو برقرار رکھنا ہے۔ اگر فلسطینی باشندے اس شرط پر پورا اترے تو ان کو مزید پرمٹ جاری کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ ان دنوں اسرائیلی حکومت 26 اور 27 ستمبر کو یہودیوں کی تعطیلات کے ساتھ ہی فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافے سے پریشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیبینیٹ

صیہونی حکومت کے رفح پر حملے کے منظر نامے کی تفصیلات

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے صیہونی حکومت کے رفح پر حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے