احسن اقبال

سیلاب متاثرین کی بحالی کے پلان کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ وزیر منصوبہ بندی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی تعمیرنو اور بحالی کے پلان کو مزید جامع اور مضبوط بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت این ایف آر سی سی کا اجلاس ہوا جس میں سیلاب کے بعد بحالی و تعمیرنو کے مختصر اور طویل المدتی منصوبوں کے پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں قدرتی آفات کے بعد متاثرہ علاقوں میں اعداد و شمار اکھٹا کرنے کے میکنزم کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔

ڈپٹی چیئرمین احسن اقبال نے اجلاس میں ہدایت دی کہ تعمیرنو اور بحالی کے پلان کو مزید جامع اور مربوط بنایا جائے۔ این ایف آر سی سی نے کہا کہ بحالی و تعمیرنو کے منصوبوں کو مستقل بنیادوں پر فالو اپ ضروری ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات اور ضروریات کے تخمینے کے اعداد و شمار کو مردم شماری کے ڈیٹا سے مربوط کیا جائے۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں مزید ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ انفرا اسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے