اسحاق ڈار

اگلے 24 دنوں میں ڈالر 200 روپے تک آجائے گا۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اگلے 24 دنوں میں ڈالر 200 روپے تک آجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ 24 دنوں میں ڈالر 200 روپے تک آجائے گا۔ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر 240 روپے تک گیا، میں پاکستان واپسی کے لیے جہاز میں بیٹھا تو ڈالر نیچے آنا شروع ہو گیا تھا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت پر نظر رکھنا سٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے، ڈالر 24 دن میں 24 روپے کم ہوسکتا ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط اور پروگرام مکمل کریں گے، اکتوبر میں پٹرول پر 5 روپے لیوی لگنا تھی جو نہیں لگی، آئی ایم ایف پروگرام جون تک رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ڈی ویلیو ایشن کے خلاف رہا ہوں، مہنگائی کی شرح 12 سے 14 فیصد تک لے کر آئیں گے، گزشتہ پیر سے لے کر اب تک ڈالر 18 روپے کم ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے