مولانا فضل الرحمان

مسلط شدہ لوگوں کی کوئی حیثیت نہیں، پی ڈی ایم سربراہ

لاڑکانہ (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ زبردستی مسلط کئے گئے ہیں، اور مسلط شدہ لوگوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت کو  کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو کچھ آج ہو رہا ہے اس سے ملک کی بقا داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جعلی کابینہ نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ تقریب سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی بقا کی جنگ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، ریاست کی بقا کا دارومدار معیشت پر ہے، دفاع پر دارومدار ثانوی ہے۔ خیال رہے کہ اپنی تقریر کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ  سندھ، بلوچستان کے جزائر کے مالک وہاں کے عوام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے