رضا ربانی

گزشتہ تین سالوں میں پارلیمنٹ کو بے توقیر کر دیا گیا، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں پارلیمنٹ کو بے توقیر کر دیا گیا ہے، آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی کی گئی اور تمام بڑے فیصلوں، معاہدوں سے متعلق پارلیمنٹ کو اندھیرے میں رکھا گیا، میڈیا کو ہراساں کرنے، ڈرانے اور پریس کی بدترین سنسرشپ کا نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میاں رضا ربانی نے جاری بیان میں کہا کہ موجودہ حالات میں عدالت پرحملہ بلاجواز ہے،  آئینی خلاف ورزی کرکے پارلیمنٹ کے کام کو مفلوج کر دیا تھا آئینی عمل کو پامال کیا جا رہا تھا۔ میاں رضا ربانی نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں سیکیورٹی ادارے کو تضحیک کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سیاسی جمہوری نظام پہلے ہی شدید سوالات کی زد میں ہے پھر ریاست کہاں کھڑی ہے؟

واضح رہے کہ میاں رضا ربانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں  یہ بھی کہا کہ 1973 کے آئین کے تحت کام کرنے والے اداروں کو منظم طریقے سے ختم کرنا پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یو ایس ایس آر کے ریاستی اداروں کو بدنام کرکے ملک کو بین الاقوامی منصوبے کے تحت توڑا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے