عرفان صدیقی

حکمرانوں نے چند ٹکوں کے عوض اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے قدموں میں ڈال دیا، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پا ک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والے حکمرانوں نے چند ٹکوں کے عوض اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے قدموں میں ڈال دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت اور اسکے اتحادی اپنے چہرے پر لگا ملامت کا یہ داغ کبھی نہیں دھو سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور اسکے اتحادی جماعتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ  اسٹیٹ بینک بل بلڈوز کرنے والوں نے اپنی آزادی و خود مختاری کا سودا کیا ہے، انہیں خوش ہونے یا فخر کرنے کے بجائے ندامت ہونی چاہیے۔ ایوان بالا میں اپوزیشن کی اکثریت کے باوجود بل کا پاس ہونا تشویش کی بات ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ آدھی رات کے بعد جاری ہونے والے آرڈر آف دی ڈے میں اسٹیٹ بینک بل ڈالا گیا۔ ایوان کی کارروائی بھی جمہوری پارلیمانی روایات کا اچھا نمونہ نہ تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو بل پر باآسانی شکست دی جا سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے