کورونا وائرس

کوروناوائرس، 24 گھنٹوں میں 53 اموات، 1383 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں تقریباً چار ماہ بعد کورونا کے مثبت کیسز کی سب سے کم شرح سامنے آئی ہے، این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے مزید 53 افراد انتقال کرگئے جب کہ وائرس کے یومیہ کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے اور تقریباً 4 ماہ بعد مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے بھی کم ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 376 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 35 ہزار 13 ہو چکی ہے۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 46 ہزار 190 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 196 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی کُل 82 لاکھ 63 ہزار 763 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.94 فیصد رہی جو تقریباً 4 ماہ بعد کورونا کے مثبت کیسز کی سب سے کم شرح ہے۔ اس سے قبل رواں سال 14 فروری کو ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.62 ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے