مولانا فضل الرحمن کا دعویٰ، ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے

مولانا فضل الرحمن کیجانب سے گھوٹکی ٹرین حادثے کی انکوائری کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن نے آج سندھ کے علاقے گھوٹکی میں پیش آنے والے ٹرین حادثے کی انکوائری کرکے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے گھوٹکی ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے اس دلخراش حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افسوسناک واقعے کی انکوائری کی جائے، روک تھام تب ہی ممکن ہے جب غفلت کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرے۔ جے یو آئی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے