بیلسٹک میزائل

پاکستان کا زمین سے زمین مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (پاک صحافت)  پاکستان نے ایک اور زمین سے زمین مارکرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( ڈی جی آئی ایس پی آر)  کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا گیا، بیلسٹک میزائل غزنوی 290 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے اور نیوکلیئر وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیلسٹک غزنوی میزائل کی ٹریننگ لانچ کا مظاہرہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے دیکھا اور انتہائی مہارت سے ویپن سسٹم کی ہینڈلنگ اور آپریٹ کرنے کی صلاحیت کو سراہا جب کہ غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے کے ساتھ آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی سالانہ فیلڈ تربیتی مشقوں کا بھی اختتام ہوا۔ خیال رہے کہ  کامیاب تجربہ پر صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف نے انجینئرز سمیت سائنسدانوں کو مبارک باد بھی دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  پاکستان نے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا،  آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل کی زمین سے زمین تک 2 ہزار 750 کلو میٹر رینج ہے۔ جبکہ میزائل نے تجربے کے دوران بحیرہ عرب میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز کو مبارک باد دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے