رانا ثناءاللہ

عمران خان کو غیر مشروط طور پر سیاسی جماعتوں کیساتھ بیٹھنا ہوگا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو غیر مشروط طور پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان دو لاکھ بندے بھی نہ لاسکے تو انہیں اکتوبر 2023 کی تاریخ تسلیم کرلینی چاہیے۔ میں نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی، جو دیوار پر لکھا ہے تحریک انصاف کو وہ پڑھنے کی دعوت دی ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے گزشتہ 4، 5 ماہ جو کچھ بھی کیا اس کے باوجود اسٹیبلشمنٹ نے انتخابات کی تاریخ لے کر نہیں دی، آئندہ بھی نہیں دیں گے، تحریک انصاف نے اسٹیبشلمنٹ کو گالی، دباو اور الزامات سب کچھ کرکے دیکھ لیا۔ انہوں نے کہا کہ جب سیاستدان بیٹھتے ہیں تو ڈیڈلاک ٹوٹتے ہیں، آپ کو معلوم ہونا چاہیے وہی ہوگا جو آئین میں لکھا ہے، آپ نے تعیناتی پر بھی بہت باتیں کیں، ہوا وہی جو آئین میں لکھا ہے، تعیناتی سے پہلے یہ کھیلنے کی باتیں کرتے تھے وہ کیا تھا، اب عمران خان کو نئی شروعات کی سمجھ آگئی ہے۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ لبرٹی سے لانگ مارچ شروع کیا ان کو چار پانچ ہزار افراد کا مجمع بھی سمندر نظر آتا تھا، عمران خان کہتے میں آرہا ہوں، تمہیں پتہ نہیں کیا کروں گا تو پھر اس کا جواب اسی طرح ہوگا، الیکشن کی تاریخ کا راستہ یہی ہے کہ سیاستدان بنیں اور سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھیں، اگر آپ کو الیکشن کی تاریخ دے دیں تو پھر مذاکرات کس چیز پر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے