سراج الحق

پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کشمیر عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ دوسری جانب سراج الحق نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے سے متعلق  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر بیان جاری کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام پاکستانی حکمرانوں کے رویوں سے سخت نالاں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے کشمیر پر مکمل سرنڈر کیا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر جاری بیان میں سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کا حق دلائے۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے