شہبازشریف طیب اردوان

ترکی نے مشکل وقت میں ہر عالمی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیا۔ وزیراعظم

استنبول (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکی نے مشکل وقت میں ہر عالمی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کے ہمراہ پاک بحریہ کیلئے تیسرے ملجم کارویٹ جہاز کا افتتاح کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ اپنے دوسرے گھر ترکی کا دوبارہ دورہ کرنے پر خوش ہوں، صدر رجب طیب اردوان ایک دور اندیش رہنما ہیں، ان کی زیر قیادت ترکی جدید فلاحی ریاست بن چکا ہے، آج ترکی کے دور دراز علاقوں تک تمام بینادی سہولتیں میسر ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ امن سے رہنا چاہتے ہیں تو جنگ کیلئے تیار رہنا ہوگا، آج دنیا کو متعدد تنازعات کا سامنا ہے۔ ترکیہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حالیہ دنوں تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، ترکیہ نے سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کی، ترکیہ نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی 30 ٹرینیں بھیجیں، ترکیہ سے امدادی سامان لے کر 15 طیارے بھی پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے