خواجہ آصف

نواز شریف 2022 کے اختتام سے پہلے پاکستان آجائیں گے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف 2022 کے اختتام سے پہلے پاکستان آجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری پر عمران خان نے شہباز شریف کے فیصلے کی حمایت کی، یہ اچھا اقدام ہے۔ اگر یہ رویہ عمران خان سیاست میں اپنائیں تو استحکام آسکتا ہے، سیاستدان لڑتے رہیں گے تو اداروں کو مداخلت کا موقع ملے گا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان ریاست کے واضع کردہ اصولوں پر چلیں تو اسٹیبلشمنٹ ہو یا عدلیہ کوئی مداخلت نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سات آٹھ ماہ جتنے حربے استعمال کئے ہم سرخرو ہوئے ہیں۔ پرامن احتجاج سب کا حق ہے، پی ٹی آئی نے اگر حدود کراس کیں تو قانون حرکت میں آئے گا، ریاست عام شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرے گی، جمہوری معاشرے میں مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کھلا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے