عظمی بخاری

عمران خان کو اپنا نام تبدیل کرکے ”مسٹر فراڈیہ“رکھ لینا چاہیے، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی ٰبخاری نے وزیر اعظم عمران خان کے ریلیف پیکج پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظل تباہی نے کل ریلیف پیکیج نہیں فراڈ پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو اپنا نام تبدیل کرکے ”مسٹر فراڈیہ“رکھ لینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمی ٰبخار نے وزیر اعظم عمران خان کے گزشتہ روز کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے ریلیف پیکیج  کے اعلان کے بعد سب سے پہلے گھی کی قیمت میں 19روپے اضافہ ہوا اور آج چینی کا فی کلو ریٹ 134روپے سے 140روپے تک پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخار نے عثمان بزدار اور عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک فراڈیہ پنجاب میں بیٹھا دوسرا فراڈیہ وفاق میں بیٹھ کر عوام کے جیبوں پر ڈاکے مار رہا ہے۔ عمران خان عوام نہیں اپنے دوستوں کے پیارے بن کر رہ گئے ہیں،ان کے لیے 22 کروڑ عوام صرف اپنی کابینہ ،دوست اور شوکت خانم کے ملازمین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے