جیل میں حالات اچھے گزرے، مہندی لگائی، صندل خٹک

پشاور (پاک صحافت) ٹک ٹاکر صندل خٹک نے گرفتاری کے دوران جیل میں گزرنے والے اپنے وقت سے متعلق کہا ہے کہ جیل میں حالات اچھے گزرے، مہندی لگائی۔ انہوں نے کہا کہ میری حریم شاہ سے دوستی بہت پہلے ختم ہو چکی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر صندل خٹک نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ حریم شاہ نے مجھ پر ویڈیو لیک کا جھوٹا الزام لگایا ہے، حریم شاہ بول رہی کہ میں نے معافی مانگی ہے، ایسا کچھ نہیں۔صندل خٹک نے کہا ہے کہ تفتیش میں کچھ نہیں ملا اس لیے ضمانت پر رہا کیا گیا۔

صندل خٹک کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے میرا موبائل اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ 12 جون کو معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں ٹک ٹاکر ملزمہ صندل خٹک کو ایف ائی اے نے گرفتار کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے