سیلاب

ملک بھر میں سیلاب سے اب تک 982 افراد جاں بحق جبکہ 1456 زخمی

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں سیلاب کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اب تک 982 افراد جاں بحق اور 1456 زخمی ہوچکے ہیں، لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔ جس کے مطابق گلگت بلتستان میں 9 اور اسلام آباد میں ایک شخص جاں بحق ہوا، خیبر پختونخوا میں 195، پنجاب میں 167، بلوچستان میں 234 افراد سیلاب کے باعث جاں بحق ہوگئے، سب سے زیادہ صوبہ سندھ میں 339 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 110 اضلاع کے 57 لاکھ 68 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا کے 42، پنجاب کے 8 اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے، بلوچستان کے 34 اور سندھ کے 16 اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے، سیلاب کے باعث 6 لاکھ 82 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے، 8 لاکھ 2 ہزار سے زائد مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے، سیلاب سے 149 پل تباہ ہوئے، 3161 کلو میٹر شاہراہوں کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے