شازیہ مری

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بچوں کی تعلیم و صحت کیلئے وظائف دے رہا۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بچوں کی تعلیم وصحت کیلئے وظائف دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بچوں کے عالمی دن کے موقع پر چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ یہ وظائف بینظیر نشونما پروگرام اور بینظیر تعلیمی وظائف کے تحت دیئے جا رہے ہیں۔ آج کے دن ہم کو یاد رکھنا ہے کہ حالیہ سیلابوں سے لاکھوں بچے بے گھر ہوئے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ بینظیر نشونما پروگرام کے ذریعے ماں و بچہ کو وٹامنز و منرلز کے ساشے دیے جاتے ہیں جو کہ بچوں صحتمند بناتے ہیں اور بینظیر تعلیمی و ظائف کے ذریعے غریب خاندانوں کے بچوں کو وظائف دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں کو تھوڑی زیادہ اہمیت دی گئی ہے تاکہ غریب والدین ان کی تعلیم میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ آج ہم ان بچوں کی فلاح و بھبود کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کو دہراتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے خط لکھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے