ہیکر

جاسوسی سافٹ ویئر ‘پیگاسس’بنانے والی اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی تجارتی بلیک لسٹ میں شامل

کیلیفورنیا (پاک صحافت) جاسوسی سافٹ ویئر ‘پیگاسس’بنانے والی  اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے بدھ کے روز  اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی ‘این ایس او’ کو اپنی تجارتی پابندی کی فہرست (entity list) میں ڈال دیا ہے جس کے بعد  امریکا کی اس کمپنی کے ساتھ  تجارت پر پابندی لگ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے جاسوسی سافٹ ویئر ‘پیگاسس’بنانے والی  اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی ‘این ایس او’ کو اپنی  تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ دوسری جانب اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی این ایس او نے امریکی اقدام پر ردوعمل میں کہا ہے کہ وہ امریکا کے اس فیصلے سے مایوس ہیں کیوں کہ ہماری ٹیکنالوجی نے  دہشت گردی اور جرائم کی روک تھام کرکے امریکی قومی سلامتی کو برقرار رکھنے میں مدد کی تھی ۔

واضح رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کچھ ماہ قبل ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ ویئر کے ذریعے دنیا بھر میں کم ازکم 50 ہزار افراد کی مبینہ جاسوسی کی گئی جبکہ جاسوسی کا دائرہ کم ازکم 50 ممالک تک پھیلا ہوا تھا۔ کمپنی کے مطابق پیگاسس کو مبینہ طور پرسیاسی رہنماؤں اور صحافیوں کے فون کو ہیک کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ جاسوسی کے اسرائیلی نظام سے پاکستان سمیت کئی ملکوں کی شخصیات کے فون ہیک کیےگئے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے