رضا ربانی

ایسٹ انڈیا کمپنی کی جگہ دور حاضر میں آئی ایم ایف نے لے لی۔ رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ایسٹ انڈیا کمپنی کی جگہ دور حاضر میں آئی ایم ایف نے لے لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت بدترین بین الاقوامی مالیاتی سامراج کا سامنا ہے۔ پاکستان جو ایک خود مختار ملک ہے، اُسے اپنے عوام کو ریلیف دینے کے لیے آئی ایم ایف کی اجازت درکار ہے۔

رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ بجلی اور دیگر نرخوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط کا نتیجہ ہے۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کی جگہ دور حاضر میں آئی ایم ایف نے لے لی ہے۔ پاکستان کے غریب عوام سڑکوں پر ہیں اور اشرافیہ مفت بجلی کے مزے لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ایک خود مختار ملک کی کابینہ کا یہ کہنا کہ عوام کو بھوک سے بچانے کے لیے آئی ایم ایف کی اجازت درکار ہے، بے حد شرم کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے