مولانا فضل الرحمن

عمران خان کو امریکی و یہودی لابی تحفظ دینے کیلئے پاگل ہو رہی۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو امریکی و یہودی لابی تحفظ دینے کے لیے پاگل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 60 امریکی ارکان پارلیمنٹ نے امریکی وزیر خارجہ کو خط لکھا ہے، خط میں لکھا گیا ہے عمران خان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ خط لکھنے والے امریکی ارکان کی زیادہ تر تعداد یہودی ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ یہ کل تک خط لہرا رہا تھا کہ امریکا سازش کررہا ہے، آج اس کے یہودی لابیئسٹ خط لکھ رہے ہیں۔ ملک کے معاملات میں براہ راست مداخلت ہو رہی ہے، واضح ہوگیا ہے یہ کس کا ایجنٹ ہے اور کس کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو رعایت دینے کے لیے آئین و قانون کو مذاق بنایا جا رہا ہے، ذاتی طور پر عمران خان سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔ عمران خان کو آج بھی مکمل سہولت کاری فراہم کی جا رہی ہے، عمران خان کو ایجنڈے کی تکمیل کے لیے انجیکٹ کیا گیا۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ 9 اور 10 مئی کو ملک میں اداروں پر حملے کیے گئے، قوم نے دیکھا کہ بلوائیوں نے کیسے ملک اہم مقامات پر حملے کیے۔ ایک لاڈلے کے لیے آئین اور قانون سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے، عمران خان کے پشت پناہوں کا گٹھ جوڑ بےنقاب ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے