اسحاق ڈار

حکومت تاجر برادری کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت تاجر برادری کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے وفد نے ایف بی آر میں ملاقات کی ہے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وفد نے معیشت کی بہتری، برآمدات بڑھانے کی حکومتی کوششوں میں تعاون کا یقین دلایا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ایف پی سی سی آئی کی تجاویز کو شامل کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے ملکی معیشت کی ترقی میں ایف پی سی سی آئی کی کوششوں اور خدمات کو سراہا۔

اعلامیہ کے مطابق وفد کی سربراہی صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے کی، معاونین خصوصی طارق باجوہ، طارق پاشا اور چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد بھی ملاقات میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے