پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا،  پی ایم اے کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ انتہائی تشویش ناک ہے۔  پی ایم اے کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت نےتین سال میں 11 بار ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جو انتہائی تشویش ناک عمل ہے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے بھی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ اقدام قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے حال ہی میں آٹھ ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دی ہے اور اس حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو یہ دوائیں مارکیٹ سے بلیک میں چارگنا زیادہ قیمتوں پر ملیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے